۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ جلسه اخلاق آیت الله دری نجف آبادی در جمع طلاب نجف آباد

حوزہ/ ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے درس خارج فقه و اصول میں کہا: تاریخ انسانیت کے لیے عبرت کا آئینہ اور بہترین نصیحت و پند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے درس خارج فقه و اصول میں کہا: تاریخ انسانیت کے لیے عبرت کا آئینہ اور بہترین نصیحت و پند ہے۔

انہوں نے کہا: تاریخ کے دوران بہت سے ظالم اور مجرم افراد گزرے ہیں جنہوں نے دنیاوی زندگی کی خاطر وحشتناک جرائم کیے اور اپنے لیے جہنم اور ابدی عذاب کو خریدا۔

صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: سب سے بڑی نعمتیں جو اللہ نے عطا کی ہیں، وہ اخلاق اور کرامت کی نعمتیں ہیں، جنہیں دین مبین اسلام میں انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے بعد امتِ اسلامی کو بعض نالائق اور ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں بہت سی مشکلات اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا: ان ظالم حکمرانوں میں سے کچھ تاریخ میں ظلم و ستم کی علامت بنے اور انہوں نے اسلام کی تاریخ میں وحشتناک جرائم کیے، جن میں حجاج بن یوسف بھی شامل ہے، جو کسی بھی ظلم و ستم سے باز نہیں آیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .